Go to Top

ترقیاتی منصوبے خوشحالی لائیں گے، صدر ممنون

واشنگٹن — صدر پاکستان، ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے ترقی کے متعدد منصوبوں کا آغاز کردیا ہے۔ بقول اُن کے، ’جب یہ پایہٴتکمیل کو پہنچیں گے، تو پاکستان کے لیے بے انتہا فائدے کے راستے کھلیں گے‘۔

اِس ضمن میں اُنھوں نے خنجراب سے گوادر کی سڑک، گوادر بندرگاہ، جوہری توانائی کے مختلف منصوبے اور لاہور کراچی موٹر ہائی وے کے منصوبے کا خصوصی ذکر کیا۔

via ترقیاتی منصوبے خوشحالی لائیں گے، صدر ممنون.