Shahbaz Zafar 0 Comments

گوادر پورٹ مقامی افراد کے لیے روزگار کا اہم ذریعہ

کوئٹہ — پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں واقع گوادر کی بند گارہ پر جزوی طور پر تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں جب کہ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں مکمل طور پر کام شروع ہونے کے بعد علاقے کے لوگوں کو مزید روزگار ملے گا جس سے یہاں کے مجموعی حالات بشمول امن و امان کی بحالی میں بھی مدد ملے گی۔
گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ بندرگاہ اور اس سے متصل صنعتی زون کے کلی طور پر مکمل ہونے سے گوادر میں بے روزگاری کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
’’ابھی میرے پاس یہاں پانچ سو ملازمین کام کر رہے ہیں جن میں 95 فیصد یہاں کے مقامی لوگ ہیں اور جب کوئی جہاز یہاں آتا ہے تو اس سے بھی بلواسطہ طور پر سینکڑوں لوگوں کو روزگار ملتا ہے تو اس لحاظ سے گوادر پورٹ یہاں بے روزگاری کے مسئلے کو بھی بتدریج حل کرنے میں مددگار ہے۔‘‘
گوادر پورٹ کا انتظام چین کی کمپنی کے پاس ہے جب کہ اس سے متصل صنعتی زون میں بھی زیادہ تر چینی کمپنیاں ہی سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

via گوادر پورٹ مقامی افراد کے لیے روزگار کا اہم ذریعہ.