گوادر پورٹ کی ذمےداریاں چین کو دینے کی منظوری
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جانب پائپ لائن بچھانے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے پر کام شروع کرنے کے لیے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
دوسری جانب صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت تمام بڑے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے۔
انہوں نے یہ بات ایرانی وفد سے ملاقات میں کی جس کی قیادت عالمی امور کے بارے میں رہبر اعلیٰ کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی کررہے تھے۔
یاد رہے کہ امریکہ پہلے ہی پاکستان کو کہہ چکا ہے کہ اربوں ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی ایرانی گیس پائپ لائن کے منصوبے پر دوبارہ غور کرے۔
امریکہ کا کہنا ہے کہ ایرانی منصوبوں میں کسی بڑی سرمایہ کاری کی ایران کے جوہری پروگرام پر اپنی تشویش کی وجہ سے مخالفت کرتا ہے۔
وفاقی کابینہ نے بحیرہ عرب سے منسلک بندرگاہ گوادر کی انتظامی ذمےداریاں سنگاپور سے لے کر چین کو دینے کی منظوری بھی دی ہے۔
via پاکستان – BBC Urdu – گوادر پورٹ کی ذمےداریاں چین کو دینے کی منظوری.