چین کو گوادر سے ملانے کیلئے ریلوے لائن منصوبہ پیش
ٹائمز آف انڈیا اور چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چینی صوبے سنکیانگ کے درمیان براستہ آزاد جموں و کشمیرگزرنے والے انٹرنیشنل ریلوے پروجیکٹ کو چین کی مکمل مدد حاصل ہے۔
ایک مقامی چینی اخبار نے سنکیانگ کے ریجنل ڈیولپمنٹ اور اصلاحات کمیشن کے ڈائریکٹر ژانگ چو لن کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ ریلوے ٹریک چینی صوبے سنکیا نگ کے مغربی شہر کاشغر کو پاکستان میں گوادر سے ملائے گا۔
سنکیانگ کے دارالحکومت ارومقی میں سلک روڈ اکنامک بیلٹ پر منعقدہ دو روزہ سیمینار میں ژانگ چو نے کہا کہ اٹھارہ سو کلومیٹر پر محیط یہ پاک-چین ریلوے ٹریک پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی سے گزرے گا۔
via چین کو گوادر سے ملانے کیلئے ریلوے لائن منصوبہ پیش – URDU.DAWN.COM.